ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کسانوں کے مطالبات نہ مانے جانے پر 19 دسمبر کوپنجاب کے وزراء کے گھروں کے سامنے کسانوں کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

کسانوں کے مطالبات نہ مانے جانے پر 19 دسمبر کوپنجاب کے وزراء کے گھروں کے سامنے کسانوں کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

Mon, 12 Dec 2016 23:40:00  SO Admin   S.O. News Service

وگا/پنجاب، 12/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) زرعی قرض کو معاف کرنے سمیت اپنے مطالبات نہیں مانے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے 13کسان تنظیموں اور کسان مزدور یونینوں نے 19/دسمبر کو پنجاب کے وزراء کے گھروں کے سامنے مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتیہ کسان یونین (ایکتا)کے جنرل سکریٹری سکھدیو سنگھ کوکری نے کہا کہ کسان تنظیموں اور کسان مزدور یونینوں کے نمائندوں نے آج یہاں ایک میٹنگ کی اور قرض معافی سمیت اپنے مطالبات کو منظور کرنے کا حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوکری نے الزام لگایا کہ حکومت خودکشی کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کرنے میں ناکام رہی ہے،گزشتہ سال برباد ہوئی فصلوں کے لیے تمام کسانوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔
 


Share: